اداکارہ ثنا جاویدنےبھی جیون ساتھی چن لیا

101

لاہور(ویب ڈیسک)شوبزمیں شادیوں کاسیزن چل رہاہے۔دوہزارانیس میں کئی پاکستانی اداکار شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔دوہزار بیس میں بھی کئی ستاروں نے شادی کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔خانی اور ہیررومیو جیسے ڈرامہ سیریلز سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنےوالی اداکارہ ثنا جاوید نے بھی دلہن بننے کی تیاریاں شروع کردیں۔شوبز کی خبریں دینے والی ویب سائٹ گلیکسی لالی ووڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ ثنا جاوید اور گلوکار عمیر جسوال رواں برس شادی کے بندھن میں بندھ سکتے ہیں۔ثنا جاوید کا جسوال برادرز(عمیرجسوال ،عزیرجسوال)کے ساتھ کئی سال سے دوستی کارشتہ ہے جو اب عمیر کے ساتھ جیون ساتھی کے رشتے میں بدل سکتا ہے۔ویب سائٹ کے مطابق عمیر جسوال اور ثناجاوید نے اپنے رشتے کے حوالے سے ابھی تک کوئی بات نہیں کی مگر ان کے قریبی ساتھی بہت جلد دونوں کو دلہا دلہن کے روپ میں دیکھ رہے ہیںاداکارہ ثنا جاوید نے ڈرامہ سیریل رسوائی کے بعد سے کوئی نیا پراجیکٹ سائن نہیں کیا،گلوکار عمیر جسوال بھی زیادہ کام سے گریز کررہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.