جنسی ہراسگی،مقبول اداکارہ عائشہ عمر نے بھی خاموشی توڑدی

292

لاہور(ویب ڈیسک)شوبز کی ایک اور بڑی اداکارہ نے ہراساں کیے جانے کاانکشاف کردیا۔مقبول ترین اداکارہ ومیزبان عائشہ عمر نے ایک انٹرویو کے دوران "می ٹو” پر بات کرتے ہوئے اپنی زندگی کے حوالے سےبھی بات کی۔عائشہ عمر نے انکشاف کیا کہ انہیں بھی ہراساں کیا گیا اور انہیں معلوم ہے کہ ایسے وقت میں انسان کیا محسوس کرتا ہے۔نامور اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ ابھی اتنی بہادر نہیں کہ کھل کر اس حوالے سے بات کرسکیں۔ہوسکتا ہے ایک دن میں اس معاملے پر بات کروں ۔عائشہ عمر نے کہا کہ میں ان تمام لوگوں سے اتفاق کرتی ہوں جو اس صورتحال سے گزرے ہوں گے۔اداکارہ عائشہ عمر نے "می ٹو”بہت ضروری مہم ہے جو جنسی زیادتی کا شکارہونے والے بے شمار لوگوں کو اس بارے میں بات کرتے کےلیے بااختیاربناتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.