وزیراعظم کےبھانجے کےگھرڈکیتی کی واردات

26

لاہور(کرائم رپورٹر)میں وزیراعظم عمران خان کے بھانجے شیرشاہ کے گھر ڈکیتی کی واردات۔علی الصبح تین ڈاکوؤں نے وزیراعظم کے بھانجے کے گھر واردات کی۔ڈاکو نقدی ،زیورات اور پسٹل چھین کر فرار ہوگئے۔واردات کے بعد شیرشاہ نے پولیس سے رجوع کیا۔تھانہ ریس کورس نے ڈکیتی کی واردات کامقدمہ درج کرکےملزموں کی تلاش شروع کردی ہے۔پولیس اور فرانزک ٹیم نے موقع سے شواہد بھی اکٹھےکیے۔پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی گرفتاری کےلیے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں،ملزمان جلد قانون کے کٹہرےمیں ہوں گے۔

اسے بھی پڑھیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.