اداکارآغا علی اداکارہ حناالطاف کی زلفوں کے اسیرہوگئے

41

لاہور(شوبزڈیسک) اداکارہ سارا خان سے بریک اپ کے بعداداکارآغا علی کی حنا الطاف سے قربتیں بڑھنے لگیں۔اداکارہ حناالطاف کی سالگرہ پر آغا علی نے انہیں خوبصورت سرپرائز دیا۔آغا علی نے اداکارہ حناالطاف کے گھرکو غباروں سے سجایااور انہیں تحفے اور ساتھ خوبصورت گلدستہ پیش کرتے ہوئے سالگرہ کی مبارکباد دی۔آغا علی نے حناالطاف کو سرپرائز دینے کی ویڈیو اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر بھی شیئرکی۔اداکارہ حناالطاف نے بھی اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک تصویرشیئر کی اور سالگرہ منانے پر  اداکار آغا علی کاشکریہ اداکیا۔اداکارہ نے لکھا کہ آج تک کسی نے میری سالگرہ اس طرح نہیں منائی۔سوشل میڈیا پر ویڈیو اور تصاویر شیئر کیے جانے کےبعد صارفین سوالات اٹھارہے ہیں کہ کیا ادکارآغا علی اور اداکارہ حناالطاف کے درمیان قریبی تعلقات کاآغاز ہوگیا ہے۔خیال رہے کہ آغا علی اور اداکارہ سارہ خان کے درمیان کئی سال سے قریبی تعلقات تھے،چندماہ قبل ہی اداکار جوڑی نے اپنی راہیں الگ کی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.