سونے کی اتنی زیادہ قیمت،خریدنےکاسوچیں گے بھی نہیں

لاہور(ویب ڈیسک)سونے کی بلند پرواز جاری،ملکی تاریخ میں ایک تولہ سونے کی قیمت90ہزار800روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،صرافہ بار ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی قمیت میں1150 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔10گرام سونے کی قیمت 975روپے اضافہ کےساتھ 77ہزار832روپے پرجاپہنچی۔اسلام آباد،کراچی،لاہور،پشاور،کوئٹہ،فیصل آباد،راولپنڈی،سکھر سمیت دیگر شہروں کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت 90 ہزار800 روپے ہوگئی ہے۔عالمی صرافہ مارکیٹ میں گولڈ کے نرخ ایک ڈالر اضافے کے ساتھ 1552ڈالر فی اونس ہوگئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.