شوبز کی خوبصورت جوڑی شہروزسبزواری اور سائرہ یوسف کے راستے جدا

70

شوبز کی مشہور اور خوبصورت جوڑی اداکار شہروزسبزواری اور اداکارہ سائرہ یوسف کے راستے الگ ہوگئے۔اداکاربہروز سبزواری کے بیٹے اور جاویدشیخ کےبھانجے شہروز سبزواری نے اپنی اہلیہ سائرہ یوسف سے علیحدگی کی تصدیق کردی ہے۔شہروز سبزواری نے اپنے قریبی دوستوں سے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے درمیان کچھ ذاتی قسم کے اختلافات کے باعث گزشتہ چھ ماہ سے علیحدگی ہوچکی ہے۔ادھر شہروز سبزواری کے باپ اداکار بہروز سبزواری نے بیٹے اور بہو کےدرمیان علیحدگی کی افواہوں کی تردید کردی،بہروز سبزواری کا کہنا ہے کہ سائرہ یوسف کے والد کی طبیعت ٹھیک نہیں اس لیے و ہ اپنے گھر گئی ہیں۔
کراچی۔ویب ڈیسک

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.