لاہور آرٹ کونسل میں نئے سال کے حوالے سے تقریب کا اہتمام

16

لاہور(چیف اکرام الدین) لاہور آرٹ کونسل میں نئے سال کے حوالے سے اور گزرے سال کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد ہو رہا ہے تفصیلات کے مطابق پنجاب آرٹ اینڈ کرافٹس میوزیم کی طرف سے نئے سال کے حوالے سے اور گزرے سال کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد پیر کے دن ہوگا یہ تقریب پنجاب آرٹ اینڈ کرافٹس میوزیم با اشتراق لاہور آرٹ کونسل کی طرف سے منقعدہ ہوگی جس کا عنوان ہے (سائے بھی نشان رکھتے ہیں) اس تقریب میں مشہور آرٹسٹ حوریہ اور شمسہ بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی پروگرام 30 دسمبر پر الحمراء آرٹسٹ کونسل میں دوپہر 3:30 پر ہو شروع ہو جائے گا پروگرام کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ جتنے بھی گزرے دن کی یادے، لمحے، سائے جو نشان رہ جاتے ہے وہ کس طریقے سے آگے سال میں منتقل ہوتے ہے اور یہ سلسلہ اور تسلسل زندگی کا کیسے جاری رہتا ہے تقریب کے مہمان خصوصی طلحہ علی کشواہا اور رکن پنجاب اسمبلی ایم پی اے محترمہ شاہین رضا ہوگی پروگرام میں میوزیم کے ممبران اور دیگر آرٹسٹ کو بھی دعوت دی جاتی ہے کہ اس پروگرام میں بھرپور شرکت کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.