قائداعظم کے پاکستان کو لوٹنے والوں کیلئے معافی کی کوئی گنجائش نہیں:شیخ راشد شفیق

54

اسلام آباد (صابر مغل ) قائد اعظم کے پاکستان کو لوٹنے والوں کے لئے معافی کی کوئی گنجائش نہیں .پی ٹی آئی حکومت کو قومی معیشت کی بد حالی کی وجہ سے سخت فیصلے کرنا پڑے جس سے عوام کو حقیقی طور پر ریلیف نہ دیا جا سکا مگر اب معیشت پہلے کی نسبت کہیں بہتر پوزیشن میں آ چکی ہے جس کے ثمرات اب عوام تک پہنچنا شروع ہونے جا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار راولپنڈی سے ممبر نیشنل اسمبلی شیخ راشد شفیق نے شمس آباد میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کا افتتاح کرنے کے بعد راجہ ناصر محفوظ اور راجہ وحید محفوظ کی رہائش گاہ پر مقامی معززین سے ملاقات کے دوران کیا.شیخ راشد شفیق نے مزید کہا کہ آج ہمارے لئے انتہائی اہم دن ہے پوری قوم آج بانی پاکستان قائداعظم کو خراج تحسین پیش کر رہی ہے جنہوں نے دو قوت نظریہ کی بنیاد پر ہمیں دنیا کی عظیم ترین ریاست بنا کر دی. آج بھارت نے اسی نظریے کو مانتے ہوئے وہاں ریاستی بربریت کی انتہا کر رکھی ہے کشمیری مسلمانوں کی دعاؤں سے ہندو ازم کی یہی انتہا پسندی بھارت کو ٹکڑوں میں تقسیم کر دے گی ..اب وہ وقت آن پہنچا جب پاکستان ترقی کی منازل طے کرے گا اور عام آدمی کی زندگی آسان بن جائے گی .شیخ راشد شفیق نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک باد دی ..آخر میں انہوں نے راجہ ناصر .راجہ وحید اور حاجی محمد اسلم کھوکھر سمیت تمام معززین علاقہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس علاقہ میں مزید ترقیاتی کاموں کا اعلان کیا…

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.