کرسمس سے قبل البیراک ویسٹ مینجمنٹ کی جانب سے سینٹری ورکرز کو پیشگی تنخواہ اور خصوصی بونس

21

لاہور(نیوز نامہ)البیراک ویسٹ مینجمنٹ نے سینٹری ورکرزکو کرسمس کے تہوار سے قبل خصوصی بونس اور دسمبر کے مہینے کی پیشگی تنخواہ جاری کر دی ہے تاکہ ورکرز،جن میں سے ایک بڑی تعداد مسیحی برادری کی ہے، اپنے مذہبی تہوار کو احسن طریقے اور خوش اسلوبی کے ساتھ منا سکیں ۔ اس موقع پرپراجیکٹ ڈائریکٹر البیراک چارے اوزل کا کہنا تھا کہ سینٹری ورکرز ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جو ہمارے گلی محلوں اور شہروں کو صاف رکھتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ البیراک اپنے ورکرز کی مذہبی اور ثقافتی خوشیوں کا حصہ بننا باعثِ اعزاز سمجھتی ہے۔
مزید براں ، البیراک کے زیرِ اہتمام لاہور شہر کے کرسمس بازاروں،گرجا گھروں ، مسیحی قبرستانوںاور ان کے گردونواح میں سینٹری ورکرز اور بھاری مشینری کی مدد سے صفائی آپریشز کروائے جارہے ہیں۔ مختلف گرجاگھروں ور ملحقہ مسیحی آبادیوں میں باقاعدگی سے مکینکل سویپنگ اور واشنگ کرائی جارہی ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.