آپ کا دل کتنا صحت مند ہے، پتا لگائیں30 سیکنڈز میں

لاہور(ویب ڈیسک)آپ کا دل کتنا صحت مند ہے اور آپ خون کی گردش کیسی ہے،اب اس کا پتہ محض 30سیکنڈز کیا جاسکتا ہے۔ایک آسان ٹیسٹ سے یہ اشارہ ملنے میں مدد مل سکتی ہے کہ آپ کے دل اور خون کی گردش کتنی صحت مند ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق تحقیقاتی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ 30 سیکنڈ میں یہ پتا چل سکتا ہے کہ آپ کا دل کتنا صحت مند ہے۔
ماہرین کے مطابق سب سے پہلے آپ ایک پیالہ لیں اور اس میں برف کی کیوبز کے ساتھ پانی شامل کریں، پانی اتنا بھریں کہ آپ کے دونوں ہاتھ پانی میں ڈوب جائیں اور پھر 30 سیکنڈ تک ہاتھ پانی میں ہی رہنے دیں۔
وقت گزرنے یا وقت کے لالچ میںنہ پڑیں کیونکہ اس سے آپ کو یہ اندازہ ہوگا کہ جب آپ کو سردی لگے گی تو اس دوران آپ کا جسم کیا ردعمل ظاہر کرتا ہے۔
طبی ماہر برائیڈ سائیڈ کے مطابق تیس سیکنڈز کا وقت گزرنے کے بعد اپنے ہاتھ باہر نکالیں گے تو دو ممکنہ نتائج سامنے آئیں گے۔
پہلا نتیجہ یہ ہوگا کہ آپ کے ہاتھ کی انگلیوں کا رنگ سرخ ہوجائے گا اور دوسری صورت میں آپ کے ہاتھ کا رنگ نیلا ہوجائے گا۔
اگر آپ کی انگلیوں کا رنگ سرخ ہے تو یہ اچھی علامت ہے اور آپ کے دل اور خون کی گردش دونوں صحت مند ہیں۔
اگر آپ کی انگلیوں کی رنگ نیلا آتا ہے تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ آپ کو خون کی گردش کی دشواریوں کا سامنا ہے، یہ اس وقت ہوتا ہے جب آپ کے خون کے خلیوں میں آکسیجن کی سطح کم ہو۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.