سیب کی چائے کے حیرت انگیز فائدے

52

لاہور(ویب ڈیسک)روزانہ ایک سیب کھانا صحت کیلئے بڑا مفید ہے مگر آپ نے کبھی سیب کی چائے بنا کر پینے کے متعلق سوچا ہے ؟ اگر نہیں تو یہ رپورٹ آپ کو سیب کی چائے کی ریسیپی اوراس کے انسانی صحت کیلئے حیرت انگیز فوائد بھی بتا ئے گی۔
غذائیت اور آئرن سے بھر پو پھل سیب کے ساتھ اگر چائے کے پتے ، دار چینی، لونگ اور چھو ٹی الا ئچی بھی ملالی جائے تو اس کی خصوصیات بڑھ جاتی ہیں ، یہ چائے وزن کم کرنے کے لیے آئیڈیل ہے جس سے کمزور ی ہونے کے بجائے صرف اضافی چربی کو پگھلنے میں مدد ملتی ہے ۔
یہ چائے بہترین ڈیٹاکسیفائی چائے ہے، اس کے استعمال سے وزن میں کمی کے ساتھ مجموعی صحت میں بہتری آتی ہے ۔

آیئے پہلے بات کرتے ہیں اس چائے کو فوائد کی۔

قوت مدافعت:
اس چائے میںآئرن، وٹا من سی اور فائبر بھرپور مقدار میں پائے جاتے ہیں ۔ ان سب اجزا کی موجودگی قوت مدافعت کو تیز اور مضبوط بناتی ہے۔

شوگر اور کولیسٹرول لیول :
اینٹی آکسیڈنٹ ایجنٹ اور فائبر کی چائے میں موجود گی سے خون سے فاضل مادے نکل جاتے ہیںاور مرغن اور غیر صحت بخش غذاؤں کے ذریعے جسم میں داخل ہونے والے اجزاجو صحت کیلئےنقصان دہ ہوتے ہیں وہ بھی ختم ہو جاتے ہیں، کولسیٹرول لیول بھی متوازنرہتا ہے۔

نظامِ ہاضمہ کی تیزی
بہتر نظامِ ہاضمہ وزن کی کمی میں اہم کردار ادا کرتا ہے، میٹابالزم تیز ہونے سے غذا معدے کے بعد آنتوں میں کم سے کم رہتی ہے جس کے سبب مضر صحت بیکٹیریا ’ اینٹی باڈیز ‘ خون سے صاف ہوتی رہتی ہیں ، سیب میں بھاری مقدار میں فائبر اور میلک ایسڈ پایا جاتا ہے جو معدے کی صفائی کے لیے بہترین ہے ۔

آیئے اب آپ کو بتاتے ہیں سیب کی چائے بنانے کا طریقہ:

چائے بنانے کے لیے چھلکے سمیت ایک تراشا ہواسیب لیں۔تین کپ پانی، ایک چائے کا چمچ لیموں کا رس، دو کھانے کے چمچ کالی پتی ، حسب ِ ذائقہ دار چینی کی لکڑی یا پاؤڈر لیں۔
پانی کو ابال لیں اور اب اس میں سیب اور پتی سمیت دیگر اجزا شامل کر کے اچھی طرح پکا لیں۔
اب اس چائے میں حسب ذائقہ چینی ڈال کر استعمال کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.