سابق صدر آصف علی زرداری کو رہا کر دیا گیا

12

اسلام آباد(نیوز نامہ) سابق صدر آصف علی زرداری کو رہا کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست منظور ہونے کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری کو رہا کر دیا گیا۔
آصف زرداری پمز اسپتال میں زیر علاج تھے اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد احتساب عدالت نے ضمانتی مچلکے داخل ہونے پر سابق صدر کی رہائی کی روبکار جاری کی تھی۔ روبکار جاری ہونے کے بعد آصف زرداری کو پمز اسپتال سے رہا کر دیا گیا جہاں سے وہ زرداری ہاؤس کے لیے روانہ ہوئے۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف زرداری کی طبی بنیادوں پر ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک کروڑ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔
واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید تھے جنہیں طبیعت ناساز ہونے پر 23 اکتوبر کو پمز منتقل کیا گیا جہاں وہ اب تک زیر علاج تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.