یونیورسٹی نےدنیا کے ذہین ترین بچے کا خواب توڑ دیا

23

برسلز(ویب ڈیسک)دنیا کے ذہین ترین بچے کاگریجویشن کا خواب یونیورسٹی نے توڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق بیلجیم کے لورینٹ سائمن نامی بچے کو ʼدنیا کا ذہین ترین بچہ‘ قرار دیا جاتا ہے لیکن نیدرلینڈ کی یونیورسٹی کے ساتھ تنازع کے بعد اس کا کم عمر ترین گریجویٹ بننے کا خواب پورا ہوتے ہوتے رہ گیا۔ لورینٹ ابھی 9 سال کے ہیں اور وہ 26 دسمبر کو اپنی دسویں سالگرہ منائیں گے اور انہیں اس سے قبل ہی اپنی گریجویشن مکمل کر لینا تھی۔
لورینٹ گزشتہ ماہ دنیا بھر کی توجہ کا مرکز اس وقت بنے جب یہ بات سامنے آئی کہ وہ انڈہون یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی سے الیکٹریکل انجینئرنگ کی ڈگری سال ختم ہونے سے پہلے ہی مکمل کرنے والے ہیں۔جس کے بعد وہ دنیا کےدنیا کا کم عمر ترین گریجویٹ بھی بن جاتے۔

تاہم 9 دسمبر کو یونیورسٹی انتظامیہ نے لوراں اور اس کے والدین کو بتایا کہ جامعہ اس ڈیڈ لائن تک تمام امتحانات نہیں لے سکتی۔
اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لورینٹ نے یونیورسٹی کی امتحانی کمیٹی کی جانب سے بھیجی گئی ای میل شامل کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ یونیورسٹی نے جب انہوں نے ایک زبانی امتحان میں ناکامی پر احتجاج کیا تو یونیورسٹی نے امتحانات کی تاریخ کی تبدیل کر دی۔
یونیورسٹی کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ "لورینٹ ایک خداداد قابلیت والا بچہ ہے اور وہ ایک ناقابل یقین رفتار سے اپنی تعلیم مکمل کر رہا ہے۔”
یونیورسٹی نے لورینٹ کو آئندہ برس کے وسط تک اپنی تعلیم کرنے کی پیشکش کی ہے جسے لورینٹ کے والدین نے مسترد کرتے ہوئے اپنے بیٹے کو یونیورسٹی سے نکال لیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.