پاسورڈ کو ہیک ہونے سے محفوظ رکھنے کیلئے گوگل کروم کا نیا فیچر

15

کیلی فورنیا(ویب ڈیسک)مقبول ترین سرچ انجن گوگل نے کروم براؤزر میں صارفین کے پاسورڈ کی حفاظت کیلئے نیا فیچر متعارف کروا دیا۔
تفصیلات کے مطابق گوگل نے کروم براؤزر میں صارفین کے پاسورڈ اور ان کا ڈیٹا ہیکرز سے بچانے کے لیے نئے اور اہم فیچر کے اضافے کا اعلان کر دیا۔ گوگل نے کروم صارفین کے پاسورڈ کی حفاظت کے لیے پاسورڈ منیجر ایپ کی شکل میں ایک ویب پیج متعارف کرایا تھا جس کے ذریعے یہ معلوم کیا جا سکتا تھا کہ ان کے تمام سیو پاسورڈز گوگل کروم میں کس حد تک محفوظ ہیں اور انہیں ہیکنگ کا سامنا تو نہیں ہوا۔
اب گوگل نے کروم صارفین کے پاسورڈ اور ڈیٹا کی خاص حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے مذکورہ ویب پیج کو بطور فیچر شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
گوگل کے مطابق کروم میں ایک نیا فیچر شامل کیا جا رہا ہے جو پاسورڈ یا ڈیٹا ہیک ہونے کی صورت میں صارفین کو فوراً خبردار کر دے گا۔یعنی جب کروم صارفین پاسورڈ لاگ اِن کریں گے تو براؤزر کی جانب سے مطلع کر دیا جائے گا کہ صارف کا پاسورڈ اُن کا ڈیٹا ہیک کرنے کے نتیجے میں کوئی استعمال کر چکا ہے۔
کروم صارفین کو نئے فیچر کے تحت یہ بھی بتا دیا جائے گا کہ ان کا ہیک ہونے والا پاسورڈ کتنی مختلف سائٹس پر استعمال کیا جا رہا ہے، ساتھ ہی پاسورڈ تبدیل کرنے کا آپشن بھی مہیا کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.