مسیحی برادری اور سینٹری ورکرز کے اعزاز میں البیراک ویسٹ مینجمنٹ کی کرسمس تقریب

26

لاہور(نیوز نامہ)البیراک ویسٹ مینجمنٹ کی جانب سے ایمپریس روڈ پر واقع ڈان باسکو ہائی سکول میں کرسمس کے حوالے سے کیک کاٹنے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔سرگرمی کے انعقاد کا مقصد مسیحی برادری کی خوشیوں میں شرکت کرنا اور مسیحی ملازمین کی شبانہ روز محنت اور لگن کو سراہنا تھا۔ کیک کٹنگ کے دوران البیراک منیجر کمیونیکیشنز نعیمہ سعید ، منیجر آپریشنز سحرش ادریس، سینٹری ملازمین جبکہ سکول انتظامیہ، اساتذہ اور طلبا نے بھرپور حصہ لیا۔ بچوں اور صفائی عملے نے کرسمس کے حوالے سے مسرت کا اظہار کیا جبکہ ملک میں امن و اما ن اور قومی یکجہتی کیلئے دعا بھی کی۔ البیراک منیجر کمیونیکیشنزنعیمہ سعید کا کہنا تھا کہ پاکستانی معاشرہ ایک متنوع معاشرہ ہے اور مختلف کمیونیٹیزسے تعلق رکھنے والے افراد البیراک کی انفرادی قوت کا حصہ ہیں۔ اسسٹنٹ منیجرز سہیل محمود، وجیہہ اعجازاورکاریتاس پاکستان کے نمائندے بھی اس موقع پر موجود تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.