کینو موسم سرما میں بالوں کے مسائل حل کر سکتا ہے

6

لاہور(ویب ڈیسک)موسم سرما میں کینو کے فوائد تو بے شمار ہیں،مگر یہ بالوں کی حفاظت کیلئے نہایت ہی اہم ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کینو سے جلد کی خوبصورتی برقرار رکھنے کے حوالے سے سب ہی جانتے ہیں لیکن سرد موسم میں اس رسدار سے بالوں کی حفاظت اور چمک کا بھی خاص خیال رکھا جا سکتا ہے، یہ ہم میں سے کم افراد ہی جانتے ہیں۔موسم سرما میں جلد کے ساتھ بال بھی خشک ہو جاتے ہیں جس سے بالوں کی چمک اور خوبصورتی متاثر ہوتی ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق کینو میں وافر مقدار میں قدرتی طور پر وٹامن سی ملتا ہے جس سے ناصرف انسان کا دفاعی نظام مضبوط ہوتا ہے بلکہ جسم میں پروٹین کولیگن کی مقدار بھی مستحکم رکھنے میں مدد ملتی ہے جو جلد کے ساتھ بالوں کے لیے بھی بہت اہم ہے۔
اس کے علاوہ کینو میں وٹامن اے بھی پایا جاتا ہے جو بالوں کی نمی برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
اس سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے بیوٹیشنز کا کہنا ہے کہ اگر موسم سرما میں کینو کا سیرم پورے بالوں میں لگایا جائے تو بال نرم و ملائم اور چمکدار ہو جائیں گے۔
کینو کا سیرم تیار کرنے کے لیے ایک پورے کینو کو چھلکے سمیت گرینڈر میں گرینڈ کر دیں جس کے بعد اسے بالوں کی جڑوں سے لے کر جہاں تک لمبائی ہو بالوں کی وہاں تک لگائیں اور پھر کچھ دیر بعد بالوں کو دھولیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.