گوگل اور فیس بک کو بڑا دھچکا

23

کیلی فورنیا(ویب ڈیسک) دنیا کی بڑی ٹیکنالوجیکل کمپنیوں گوگل اور فیس بک کو بڑا دھچکا۔سال 2019کی دنیا کی10 بہترین کمپنیوں کی فہرست میں جگہ نہ بنا سکیں۔
تفصیلات کے مطابق سال 2019 دنیا کی بڑی ٹیکنالوجیکل کمپنیوں فیس بک اور گوگل کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوا ہے جہاں ان کی مقبولیت میں کمی کا سلسلہ جاری رہا۔
غیر ملکی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں ملازمت کے لیے بہترین 10 کمپنیوں میں فیس بک اور گوگل شامل نہیں ہیں۔مقبولیت میں کمی ان کی سروس کی وجہ سے نہیں بلکہ ملازمت کے لیے موزوں ماحول میں ہوئی ہے۔
ماہرین کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ ان کی مقبولیت میں کمی کی وجہ گزشتہ چند سالوں کے دوران سامنے آنے والے اسکینڈلز شامل ہیں۔
ڈیٹا سے متعلق قوانین کی خلاف ورزیوں اور ڈیٹا کی حفاظت میں کمزوری سے متعلق سامنے آنے والے انکشافات کی وجہ سے بھی گریجویٹس کی نظر میں سال 2019 کے دوران فیس بک اور گوگل بہترین کمپنیاں نہیں رہیں۔
ملازمت پیشہ افراد کے لیے گلاس ڈور کی جانب سے تیار کی گئی فہرست کے مطابق بہترین امریکی کمپنیوں میں گوگل کا 11واں جبکہ فیس بک کا 23واں نمبر ہے۔

اسے بھی پڑھیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.