عمران خان کاایجنڈا جیت رہاہے:نویدافتخار

35

لاہور (نیوزنامہ) تحریک انصاف کے رہنما نوید افتخار نے کہا ہے کہ شریف خاندان ہوائی فائرنگ سے ٹارگٹ کرکے وزیراعظم کو اپنے ہدف سے نہیں ہٹاسکتا، ڈھٹائی میں پی ایچ ڈی کرنے والے وزیراعظم کے بغض میں ہم سے ایک سال کی حکومت کا جواب مانگتے ہیں، عمران خان کا ایجنڈا جیت رہا ہے، کرپشن کی عجب کہانیوں کے سوالات شہباز شریف کا پیچھا کر رہے ہیں، (ن) لیگی ترجمانوں نے 18 سوالوں کو جواب نہیں دیئے، سلمان شہباز شریف اور حسن اور حسین نواز پاکستان میں آکر جوابات دیں_
نوید افتخار نے ایک بیان میں کہا کہ مائنس عمران کرتے کرتے سب خود مائنس ہو رہے ہیں، اب اپوزیشن کو اپنی قیادت تلاش کرنا پڑ رہی ہے اور سب لندن میں جمع ہو رہے ہیں، ان کے پاس کوئی پلان نہیں ہے، وہ عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، اپوزیشن کے گلے شکوے اپنی جگہ لیکن آپ کو گزارہ عمران خان سے ہی کرنا پڑے گا، وہ کسی کو پسند ہو یا نہ ہوں، ان کا قد سب سے بلند ہے۔پی ٹی آئی رہنما نوید افتخار کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں ایک ہی لیڈر عمران خان ہیں۔پاکستان صحیح سمت کی طرف رواں دواں ہے، ملک کی معیشت بہتر ہورہی ہے، برآمدات بڑھ رہی ہے، مہنگائی کے کچھ مسائل ہیں، اس کو حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.