زیبیسٹ یونیورسٹی کے طلبا نے نیا بزنس پلان متعارف کرادیا

36

لاہور(نیوزنامہ)زیبیسٹ یونیورسٹی کےانسٹیٹیوٹ آف بزنس کے طالب علموں نے نیا بزنس پلان متعارف کرادیا،زیبیسٹ یونیورسٹی کے شعبہ بزنس کے طلبا و طالبات نے میڈیا مینجمنٹ کے پراجیکٹ کے تحت ’’پیٹ ایرینا‘‘ کے نام سے ایک تقریب کا اہتمام کیا، جس میں انہوں نے اپنا پلان پیش کیا کہ ہم اپنے پراجیکٹ کی پروموشن پر کام کر رہے ہیں جس میں ہم پالتو جانوروں کی خرید وفروخت، ان سے متعلق بلاگنگ اور جانوروں کے کھانے پینے کی اشیاء کا پورٹل مشترکہ طور پر ایک ویب سائٹ میں ڈیزائن کریں گے ، جس میں مختلف اقسام کے جانور اور ان سے منسلک ویٹرنری سروسز موجود ہونگی جو پاکستان میں پہلی کوشش ہوگی ۔اس موقع پر آرگنائزرز کا کہنا تھا ہمیں مختلف بزنس کے نئے  طریقے متعارف کرانے کا کہا گیا تھا جس میں ہمیں یہ طریقہ کار منفرد اور دلچسپ لگا، اس میں ہم وہ تمام چیزیں ویب سائٹ کا حصہ بنائیں گے جو جانوروں کو پالنے کا شوق رکھنے والوں کی ضرورت ہوگی۔ جانوروں کے ساتھ لگاؤ اور ان کے پالنے کا شوق رکھنے والوں کی بڑی تعداد اس تقریب میں موجود تھی۔ جہاں پر لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کیلئے ’’فوٹو وتھ بیوٹیفل پئروٹ‘‘ کا سیشن بھی رکھا گیا تھا جس میں لوگوں نے اپنی فوٹوگرافی کی صلاحیت کو عیاں کرتے ہوئے منفرد طوطے میکاؤ کے ساتھ تصاویر بھی بنائی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.