کمشنر لاہور کی زیر صدارت لاہورڈویژن کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کا اجلاس ،اہم فیصلے

10

لاہور(نیوزنامہ)کمشنر لاہور آصف بلال لودھی کا کہنا ہے کہ کمپنی نے مجموعی طورپر 86لاکھ روپے کی بچت کی ،اجلاس میںموجودہ ایم ڈی /چیف فنانس آفیسر سرفراز ارشد نے گزشتہ تین ماہ کے کمپنی کے اپنے اخراجات میں 4فیصد کمی پر بریفنگ بھی دی ۔بورڈکے ممبران نے عید الاضحی پر بہترین انتظامات پر اور اخراجات میں کمی پر تعریف بھی کی ۔بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کمپنی کی بہترین کارکردگی پر موجود ہ ورکرز کو بونس دینے کا اعلان بھی کیا۔ اجلاس میں نئے ایم ڈی کی تقرر کیلئے کوالیفیکیشن و معیار اور انٹر ویو بورڈ کیلئے محکمے فائنل کیے جانے جیسے اہم فیصلے بھی کیے۔ اور طے کیا گیا کہ انٹرویو پینل کیلئے رولز کیمطابق ارکان کے علاوہ ٹاپ نجی یونیورسٹی سے وی سی ممبر مقررکیا جائے گا ۔ ای ٹیگنگ میں جانور کی پروفائلنگ دینے سے حقیقی کاروبار سے اضافہ ہوگا۔بورڈ کیطرف سے ہدایت کی گئی کہ کمپنی جدید تقاضوں کے تحت ای مارکیٹنگ کیلئے اپیلیکشن تیار کرے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.