البیراک ویسٹ مینجمنٹ کی گریٹر اقبال پارک میں سموگ آگاہی سرگرمی

6

لاہور(نیوزنامہ)لاہور میں بڑھتی سموگ اور فضائی آلودگی کی روک تھام کیلئے البیراک ویسٹ مینجمنٹ نے جمعہ کے روز گریٹر اقبال پارک میں سموگ آگاہی سرگرمی کا انعقاد کیا۔ البیراک ٹیم نے پارک میں آئے شہریوں میں فیس ماسک اور پودے تقسیم کئے جبکہ ان سے درخواست کی کہ وہ سموگ سے ممکنہ طور پر بچنے کیلئے ماسک کا استعمال یقینی بنائیںاوراپنے گردونواح میں اپنی مدد آپ کے تحت کم سے کم ایک پودا لازمی لگائیں۔
البیراک اسسٹنٹ منیجر کمیونیکیشنز سعدیہ رفیق کا کہنا تھا کہ صاف اور سرسبز ماحول موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کو کم کرنے میں کارآمد ثابت ہو سکتا ہے ۔ ہر شہری کو چاہئیے کہ وہ صفائی کا خاص خیال رکھے، کھلے پلاٹوں میں کوڑا کرکٹ کو آگ نہ لگائے اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں سے اجتناب کرے تا کہ ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کیا جا سکے۔البیراک اسسٹنٹ منیجرز سہیل محمود، سلمان اعجاز، سنبل ایازاور سینٹری ورکرز بھی اس موقع پر موجود تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.