ٹیکنو موبائل کاCamon 12 Air اب ملک بھر کی ریٹیل مارکیٹ میں بھی دستیاب

12

لاہور(نیوزنامہ)TECNO Mobile کی جانب سے Camon 12 Air کو اب ریٹیل مارکیٹ میں بھی متعارف کرا دیا گیا ہے۔ اس سے قبل یہ موبائل فون Daraz.pk پر لانچ کیا گیا تھا ۔ جہاں کامیاب سیل کے بعد اسے صارفین کے لئے ریٹیل مارکیٹ میں بھی لانچ کر دیا گیا ہے۔ مارکیٹ میں یہ موبائل 19,499/- کی قیمت میں آج سے دستیاب ہے۔Daraz.pk پر Camon 12 Air کو گذشتہ مہینے 21 اکتوبر کو لانچ کیا گیا تھا ، جہاں محض پہلے 30 منٹ میں سٹاک آ ئوٹ ہو گیا تھا۔تاہم اب صارفین ریٹیل مارکیٹ سے اسے خرید سکتے ہیں۔
TECNO Mobile کے جنرل مینیجر Greek Ma کا کہنا ہے کہ” ہم کاکستان میں TECNO Mobile کی کامیابی سے بے حد خوش ہیں، خاص طورپر Camon 12 Air کو صارفین کی جانب سے خوب سراہا گیا۔ اپنے صارفین کے لئے کمپنی کی جانب سے Camon 12 Air کی ملک گیر دستیابی کے لئے اسے ریٹیل مارکیٹ میں بھی متعارف کرادیا گیا ہیـ”۔
Camon 12 Air 6.5 انچ کی بڑی HD+ اسکرین ، Punch-Holeکیمرہ کی جدید ترین ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ 4 GBRAM اور 64 GB ROM سے آراستہ ہے۔ اس کے علاوہ فون کی سپیڈکوبہتر بنانے کے لئے اسے 2.0 GHz Helio P22 Octa-core پروسیسرسے مزین کیا گیا ہے، تاہم صارفین سٹورج سپیس میں مذید اضافے کے لئے 256 GB تک کا میموری کارڈبھی ڈال سکتے ہیں۔بہترین فوٹو گرافی کے لئے کیمرہ کے بیک پینل پر 13MP, 5MP, 2MP کا ٹریپل کیمرہ سیٹ اور سیلفی کے شوقین صارفین کے لئے 8MP کا فرنٹ کیمرہ بھی موجود ہے۔ Camon 12 Air Bay Blue اور Royal Purple جیسے دو پرکشش اور دلکش رنگوں میں دستیاب ہے۔ Camon 12 Air مناسب قیمت میں جدید فیچرز اور بہترین ڈیزائن کا مکمل پیکج ہے۔ اس کی 4000mAh کی بڑی بیڑی سے اب صارفین چارجنگ کی پریشانی کئے بغیر استعمال کر سکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.