صاف اور سرسبز لاہور: البیراک ٹیم کی باغِ جناح میں صفائی و آگاہی مہم

8

لاہور(نیوزنامہ)البیراک ویسٹ مینجمنٹ نے کلین اینڈ گرین کمپین کے زیرِ عنوان باغِ جناح میں صفائی و آگاہی سرگرمی کا انعقاد کیا۔ البیراک ٹیم نے باغ میں سیر کیلئے آئے شہریوںمیں صفائی کی افادیت پر مشتمل آگاہی بروشیرز تقسیم کئے جبکہ صفائی سے متعلق کسی بھی قسم کی شکایت کے بروقت ازالے کیلئے ہیلپ لائن 1139 پر رابطہ کرنے کی درخواست بھی کی۔البیراک اسسٹنٹ منیجر سلمان اعجاز کا کہنا تھا کہ لاہور شہر کو صاف ستھرا رکھنا ہر شہری کی اخلاقی ذمہ داری ہے ۔ شہریوں کو چاہئیے کہ وہ اپنے بچوں کو بچپن سے ہی صفائی ستھرائی کا عادی بنائیں تا کہ وہ مستقبل میں ملک کیلئے ایک مفید شہر ی ثابت ہو سکیں۔ البیراک اسسٹنٹ منیجر سہیل محمود بھی اس موقع پر موجود تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.