لاہور: البیراک کی جانب سے ڈان باسکوہائی سکول کے طلبا میں ماحول دوست کلاتھ بیگزتقسیم،شجرکاری کی گئی

6

لاہور(نیوزنامہ)البیراک ویسٹ مینجمنٹ نے کلین اینڈ گرین لاہور کمپین کے تحت ڈان باسکوہائی سکول میں صفائی ستھرائی و شجرکاری آگاہی سرگرمی کا انعقاد کیا ۔البیراک ٹیم کی جانب سے سکول کے بچوں کو صفائی کے قیام کے حوالے سے انفرادی و معاشرتی کردار پر بریفنگ دی گئی۔سکول میں طلباء کو صفائی سے متعلق معلوماتی بروشیرز دئیے گئے اور ساتھ ہی ان سے اپنے گھروں میں یہ پمفلٹس دینے اور صفائی کا پیغام دوسروں تک پہنچانے کی اپیل بھی کی گئی۔ البیراک افسران نے بچوں اور سکول انتظامیہ میں ماحول دوست کپڑے کے تھیلے بھی تقسیم کئے اور ان سے درخواست کی کہ وہ روز مرہ خریداری کیلئے پولی تھین بیگز کے استعمال سے اجتناب کریں۔ماحولیاتی آلودگی سے بچائو اور شجرکاری کو فروغ دینے کیلئے سکول کے احاطے میں طلباء نے پودے لگائے اور مستقبل میں اپنے گھروں میں بھی ایک ایک پودا لگانے کا عہد لیا۔ البیراک اسسٹنٹ منیجر کمیونیکیشنز سعدیہ رفیق کا کہنا تھا کہ صاف ستھرے اور صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے طلباء کا مثبت کردار نا گزیر ہے لہذا صاف ستھرے پاکستان کی بنیاد رکھنے کیلئے نوجوان نسل میں شعور بیدارکرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ البیراک اسسٹنٹ منیجرز سہیل محمود، سلمان اعجاز اور سینٹری ورکرز بھی سرگرمی میں شریک تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.