لاہور:البیراک کامیاں میردین کالونی میں صفائی آگاہی کیمپ

11

لاہور(نیوزنامہ)البیراک ویسٹ مینجمنٹ کی جانب سے منگل کے روز کلین اینڈ گرین کمپین کے تحت میاں میر دین کالونی میں صفائی و آگاہی سرگرمی کا انعقاد کیا گیا۔ ایک روزہ مہم کا مقصدشہریوںکو ماحول صاف رکھنے کی ترغیب دینا تھاتا کہ وہ صفائی کے اصولوں کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنا کر لاہور کو صاف اور سرسبز بنا سکیں۔ البیراک ٹیم نے یونین کونسل 35 میں آگاہی کیمپ لگایا جہاں پر اہلِ علاقہ نے ماحول کو گندگی سے بچانے کیلئے اپنا کردار اداکرنے جبکہ کچرا پھینکنے کیلئے کوڑا دان استعمال کرنے کا عہد بھی لیا۔ سرگرمی کے دوران کیمپ پر آنے والوں اور دکانداروں میں آگاہی بروشرز تقسیم کیے جبکہ اختتام میں آگاہی واک بھی کی گئی جس میں مقامی سماجی اور سیاسی شخصیت عمران علی اورمقامی لوگوں نے البیراک افسران کے ہمراہ حصہ لیا۔اسسٹنٹ منیجر کمیونیکیشنز البیراک سہیل محمود کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل ہی صاف مستقبل کی معمار ہے جس کے تعاون سے ہم صاف اور سرسبز پاکستان کی بنیاد رکھ سکتے ہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ معاشرتی اعتبار سے ہر شہری کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے گھر کی طرح اپنی گلی اور علاقے کی صفائی میں بھی دلچسپی لے ۔ البیراک اسسٹنٹ منیجر سلمان اعجاز، شہزاد باجوہ اور سینٹری ورکرزبھی سرگرمی میں شریک

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.