البیراک کلین اینڈ گرین کمپین: واہگہ بارڈرپر خصوصی صفائی آگاہی سرگرمی

11

لاہور(نیوزنامہ)البیراک ویسٹ مینجمنٹ اور پاکستان رینجرز پنجاب کے باہمی اشتراک سے بدھ کے روز واہگہ بارڈر پر کلین اینڈ گرین کمپین کے تحت خصوصی صفائی و شجرکاری آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا۔ سرگرمی کے آغاز سے قبل بارڈر کے گردونواح میںپریڈ دیکھنے کیلئے آنے والے ناظرین کی سہولت کیلئے البیراک کی جانب سے کوڑادان نصب کئے گئے۔ البیراک کی جانب سے قائم کردہ کیمپ میں پرچم سرنگوں کرنے کی تقریب کے لئے آئے نوجوان، بزرگ ، بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد نے دلچسپی کااظہار کیا۔ کمپنی افسران نے رینجرز اہلکاروں سمیت پریڈ کے شائقین میں پولی تھین بیگز کے استعمال کی حوصلہ شکنی کیلئے ماحول دوست کپڑے کے تھیلے بھی تقسیم کئے گئے۔بعدازاں البیراک ٹیم نے ہزاروں شائقین میں صفائی و آگاہی بروشیرز، پاکستانی پرچم اور پودے بھی بانٹے جبکہ ونگ کماندرکرنل عثمان خورشید نے پودا لگایا۔ اسسٹنٹ منیجر کمیونیکیشنز البیراک سعدیہ رفیق نے شہریوں سے درخواست کی کہ وہ واہگہ بارڈر سمیت دیگر عوامی جگہوں پر کھلے عام کوڑا کرکٹ پھیلانے سے اجتناب کریںاور کوڑے دان کے استعمال کو یقینی بنائیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام الناس لاہور شہر کو اپنا گھر سمجھیں اور اپنے گلی محلوں کے ساتھ ساتھ شہر کے تاریخی اور تفریحی مقامات پر بھی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔البیراک منیجر کمیونیکیشنز نعیمہ سعید، اسسٹنٹ منیجرز وجیہہ اعجاز،سہیل محمود، سلمان اعجاز، آغا سلیمان،مبین شاہ اور سینٹری ورکرز بھی سرگرمی میں موجو د تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.