البیراک ویسٹ مینجمنٹ کی کلین اینڈ گرین کمپین کے حوالے سے آگاہی سرگرمی

12

لاہور(نیوزنامہ)البیراک ویسٹ مینجمنٹ نے کلین اینڈ گرین کمپین کے تحت جمعہ کے روزجامع مسجد نور، مصطفی آباد میں صفائی و آگاہی سرگرمی کا انعقاد کیا۔البیراک ٹیم نے جامع مسجد کے امام صاحب سے ملاقات کی اور ان سے اپنے خطبات اور درس میں صفائی سے متعلق اخلاقی و معاشرتی ذمہ داریوں کوزیرِ بحث لانے کی درخواست کی تا کہ ماحول صاف رکھنے کیلئے عوامی رویوں میں بہتری لائی جا سکے ۔ مزید براں، البیراک ٹیم نے مارکیٹ آگاہی سرگرمی کے دوران دکانداروں سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھر یا دکان کا کوڑا خالی پلاٹوں ، سڑکوں، گلیوں یا چوراہوں پر کھلے عام پھینکنے کی بجائے البیراک کی جانب سے رکھے گئے کوڑا دانوں کی نذر کریں ۔ اس موقع پر البیراک اسسٹنٹ منیجر سہیل محمود کاکہنا تھا کہ البیراک کے صاف ستھرے گلی بازاروں کیلئے اقدامات تب تک کامیاب ثابت نہیں ہوسکتے جب تک عام آدمی بھی اپنی ذمہ داری کو نہیں سمجھے گا۔بعد ازاں، علاقے میں آگاہی واک بھی کی گئی جس میں البیراک افسران، مقامی لوگوں اور سینٹری ورکرز نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ البیراک اسسٹنٹ منیجر ز سلمان اعجاز، اسامہ ملک بھی سرگرمی میں موجود تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.