پاکستان نے ریجنل ڈیجیٹل کسٹمر تجربے کی مارکیٹ کو 800ملین ڈالر تک بڑھا دیا

11

کراچی(نیوزنامہ) حکومت پاکستان جامع معیشت کے ماحول کو حاصل کرنے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے تاکہ شہریوں اور تجارت کی پیداوار میں اضافہ کیا جاسکے، اور تجربات کیلئے ایک مستقل رد عمل کا نظام تیار کیا جا سکے۔وسیع تر خطے میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہر سائز اور صنعت کی عمودی ادارے اپنے ڈیجیٹل تبدیلی کے ایجنڈے کو بڑھا رہے ہیں، ملازمین ، شہریوں اورکسٹمر کے بہتر تجربے کیلئے ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے پر توجہ دی جارہی ہے۔ اس کے نتیجے میں مائیکرو مارکیٹ مانیٹر کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے ڈیجیٹل کسٹمرز کی تجرباتی مارکیٹ 800ملین ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ جائے گی۔چونکہ پاکستان نے تجرباتی معیشت کو قبول کرلیا ہے، ادارے اب صرف مصنوعات اور حل فراہم نہیں کر یں گے،بلکہ انہیں بہتر تجربات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ کسٹمر کے ’x‘ ڈیٹا کو آپریشنل ’o‘ ڈیٹا سے جوڑیں تو اداروں کو صارفین کے یقین، جذبات اور ارادوں کوبہتر طور پر سمجھ سکتی ہیں۔ اس کے نتیجے میں اداروں کی زیادہ سے زیادہ تشہیر، مرکزی توجہ اور تیزی کے ساتھ سمجھدار ادارے بن سکتے ہیں۔
مشرق وسطی، افریقہ اور جنوبی ایشیاء کے سب سے بڑے ٹیکنالوجی پروگرام GITEX میں صارفین کا تجربہ ہی سب سے اہم موضوع ہے۔’دماغ اور ٹیکنالوجی کی معیشت کو ہم آہنگ بنانے‘ کے موضوع پر پاکستانی ادارے بھی GITEXمیں شرکت کیلئے تیار ہو رہے ہیں۔ بین الاقوامی ٹیکنالوجی کمپنی SAPڈیجیٹل ملازمین اور صارفین کے تجربات کے مستقبل کی نمائش کرے گی، کاروبار کے مستقبل میں احساسات ہیں، احساس کو تبدیل کریں، کاروبار کو تبدیل کریں۔
SAPپاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر ثاقب احمد کا کہنا ہے کہ اس حکومت کا سب سے اہم مقصد معیشت کو مزید جامع اور لوگوں کی زندگی کو بہتر بنانے کیلئے ٹیکنالوجی کو اپنانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ ریٹیل ، توانائی اور ٹرانسپورٹ جیسے شعبہ میں نشونما کے ساتھ، SAPحکومتوں اوراداروں کو شہریوں اور صارفین کے تجربات کو سنبھالنے میں مدد فراہم کرسکتی ہے جس سے ملک کے بڑھتے ہوئے متوسط طبقے کو پنپنے میں مدد مل سکتی ہے۔
SAPجانے والے ’امکانات کیشہر‘ کا تجربہ کر سکتے ہیں، ڈیجیٹل تبدیلی کاروبار، معاشرے اور ماحول کو کس طرح متاثر کر رہی ہے۔ حقیقی نمائش کے طور پر Mercedez Benz EQکی جدید فارمولا Eریس کار کا ابتدائی پروٹو ٹائپ SAPکے پلیٹ فارم سے پر عزم لوگوں نے دبئی 2020ایکسپو میں تخلیق کی جائے گی، ایک اسمارٹ حج تجربے کو ڈیجیٹائز کرنے کا تصور، UPSاور فرنحے کے ساتھ پائیدار لوجسٹک کی صلاحیت۔صنعت کے عمودی ڈیمو میں روبوٹکس ، دوبارہ تصور کردہ کیفے کا تجربہ، اور ذہین صحت کی سہولیات، یونیورسٹی اور بندگاہوں میں بلاک چین ایپلیکیشن، ملازمین کے تجربہ کا انتظام اور ای کھیل شامل ہیں۔
ثاقب احمد نے مزید کہا کہ چونکہ اس خطے کی کسٹمر کے تجربے کی مارکیٹ نئی بلندیوں پر پہنچ رہی ہے، پاکستان کے ادارے GITEXکا فائدہ اٹھا سکتی ہیں یہ سیکھنے کیلئے کہ کسٹمر کا تجربہ کاروباری ماڈل کو تبدیل کرنے، اخراجات، پیداواری صلاحیت، موازنہ اور بالآخر کاروباری مسابقت کو بہتر بنانے میں کیوں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔
SAP C4 HANA کے ذریعے فروغ دیئے جانے والے Qualtrics Customer XM کسٹمرکے تجربے کے سوٹ کے ساتھ، ادارے بے مثال تجربات کی فراہمی، قابل عمل بصیرت حاصل کرسکتے ہیں اور کارپوریٹ اثرات کا اندازہ لگا کر بہترین تجربہ فراہم کرسکتے ہیں۔ مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے ادارے خطے میں اپنے مقامی ڈیٹا مراکز پر چلنے والے SAPسلوشنز کوبھی حقیقی وقت میں چلانے کیلئے کسٹمر کے تجربات کو بہتربنانے کیلئے استعمال کر سکتے ہیں۔
GITEXکے دوران ، دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں 6سے 10اکتوبر 2019تک ہال 6اور اسٹینڈ B1پر SAPکے اسٹینڈ کا دورہ کریں۔Ritz-Carlton DIFCمیں SAPکے صارف تجربہ براہ راست اتوار 6اکتوبر اور منگل 8اکتوبر کو SAP Aribaمیں براہ راست شریک پروگرام کی میزبانی کرے گا۔ بھرپور تجربات سے مستفید ہونے کیلئے اندراج کریں۔ SAPسیسن ایوننگ کا تجربہ 8اکتوبر بروز منگل کوکا کولا ارینا میں ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.