لاہور: البیراک کی جانب سے صفائی آگاہی مہم

22

لاہور(نیوزنامہ)البیراک ویسٹ مینجمنٹ کی جانب سے گھوڑے شاہ کے علاقہ میں ایک روزہ صفائی آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا۔ سرگرمی کے تحت علاقہ میں آگاہی کیمپ لگایا گیا۔ جہاں نہ صرف شہریوں میں آگاہی مواد تقسیم کیا گیا اور انہیں صفائی سے متعلق بریفنگ دی گئی بلکہ شہریوںکے صفائی آپریشنز سے متعلق تحفظات اور شکایات بھی سنیں گئی۔ البیراک کمیونیکیشنز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اسسٹنٹ منیجر سلمان اعجاز جبکہ آپریشنز ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ منیجر ذوالقرنین اس موقع پر موجود تھے۔ مقامی عوامی رہنما عاطف احمد چوہدری نے مہم میں خصوصی شرکت کی اور لوگوں سے صفائی کو یقینی بنانے کے لیے تعاون کی بھرپور اپیل کی۔ شرکاء نے علاقہ مکینوں اور دکانداروں میں آگاہی پمفلٹ تقسیم کیے۔ سرگرمی کے اختتام میں آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔ جس میں البیراک ٹیم ، عوامی نمائندگان اور مقامی لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.