ٹیکنو کانیا اسمارٹ فون Spark 4 مارکیٹ میں آگیا

32

لاہور(نیوزنامہ)اسمارٹ فون بنانے والی مشہور زمانہ کمپنی ٹیکنو نے پاکستان میں ایک اور شاہکار اسمارٹ فون Spark 4 لانچ کر دیا، ٹیکنو کا یہ جدید فون بین الاقوامی سطح پر پسندیدہ فون Spark Go میں مزید جدت کا حامل ہے جو درمیانے درجے کا بجٹ رکھنے والے صارفین کے لئے 15999/- روپے میں دستیاب ہے۔Spark 4 میں 6.6 ا نچ اسکرین جبکہ 13MP ٹرپل بیک اور 8MP فرنٹ کیمرہ نصب ہیں، یہ اسمارٹ فون 4000mAh کی بیٹری،32GB ROMاور 3GB RAM سے لیس ہے۔
اس سمارٹ فون کی لانچنگ کے موقع پرٹیکنو کے جنرل مینجرمسٹر کریک ما نے بتایا کہ اس سمارٹ فون کی ساخت کو جدید ترین ٹیکنالوجی پر وجود میں لانا ہماری اولیین ترجیح ہے۔ Spark 4 کی لانچنگ پر ہمیں مکمل اطمینان ہے کہ ہم کم ترین قیمت پر جدید ترین خصوصیات کا سمارٹ فون مارکیٹ میں لا رہے ہیں ۔ ہم اپنے صارفین کو یقین دلاتے ہیںکہ ہمارے سمارٹ فونز آپ کی ضروریات کے عین مطابق ہیں۔ مزید یہ کہ ہم اس بات کو بھی یقینی بنا رہے ہیں کہ Spark 4 اور ہمارے دیگر فونزکی ستیابی کے سلسلہ میں ہمارے صارفین کو ملک کے دور دراز علاقوں میں بھی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
Spark 4 Daraz.pk پر آن لائن دستیاب ہے، آن لائن خریداری کرنے والوں کیلئے فون سیٹ کے ساتھ ایک گفٹ باکس دینے کا اعلان بھی کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.