شیخ زاید ہسپتال لاہور میں امراض دل کا عالمی دن منایا گیا

6

لاہور(نیوزنامہ)شیخ زاید ہسپتال لاہور میں امراض دل کے عالمی دن کی مناسبت سے شعبہ امراض دل کے زیر انتظام عوام الناس میں دل کی بیماریوں کے بارے میں آگہی و شعور بیدار کرنے کیلئے خصوصی واک کا اہتمام کیا گیا ، جس کی قیادت پروفیسر ڈاکٹر متین اظہار چئیرمین اینڈ ڈین شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس لاہور نے کی ۔اس موقع پر ڈاکٹر اکبر حسین ایڈمنسٹریٹر ،پروفیسر ڈاکٹر عنبر ملک سربراہ شعبہ امراض دل، ڈاکٹرقاضی عبدالصبور، ڈاکٹر قاضی طفیل ، ڈاکٹر حسنین سمیت ڈاکٹرز ، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں عوام الناس کو میڈیکل کیمپس میں مفت بلڈ پریشر، بلڈ شوگر اور کولیسٹرول کے ٹیسٹ کروانے کی سہولت دی گئی جبکہ ماہرین کی جانب سے عوام کو دل کی بیماریوں سے بچائو کے حوالے سے مفید معلوماتی مشورے بھی دئیے گئے۔اس موقع پر ماہرین کا کہنا تھا کہ متوازن غذاء کے استعمال اور متوازن طرز زندگی اپنا کر دل کی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.