انفنکس کی Hot سیریز میں ہاٹ 8 جدید موبائلز کا اضافہ

66

لاہور(نیوزنامہ) صفِ اوّل کے سمارٹ فون برانڈ Infinix نے بین الاقوامی سطح پر پسندیدہ سیریز Hot میں جدید اضافہ کرتے ہوئے نئے اسما رٹ فون Hot 8 کا افتتاح کر دیا ہے ۔ + 6.6 HD کے بڑے ڈسپلے 5000 MAH کی طاقتور بیٹری اور تین بہترین کیمروں کا سیٹ اپ اس اسمارٹ فون کی ممتاز خصوصیات ہیں۔ Hot 8 کی تین مختلف کیٹگریز ہیں Hot 8 2+32GB , Hot 8 4+64 GB اور Hot 8 lite ان میں سےHot 8 2 + 32 GB کو سب سے پہلے لانچ کیا جائے گاجبکہ Draz . pk پر اس کی آن لائن بکنگ ۳۰ ستمبر سے شروع ہو گی ۔ دراز ۔کام پر یہ فون 16999روپے میں دستیاب ہو گا۔Hot 8 کے لیے آرڈر بک کروانے والے پہلے 500 کسٹمرز کو Infinix sports Bluetooth Hand free XEO7 دئے جائیں گے۔ Hot 8 کی تینوں کیٹگریز میں 5000 mah کی طاقتور بیٹری نصب ہے جس کی وجہ سے کئی دن تک فون چارج کرنے کی ضرورت پیش نہیں آتی۔ یہ فون + 6.6 HD واٹر ڈراپ نوچ ڈسپلے کے حامل ہیں جس سے یوزرز کو سکرین بینی سے لطف اندوز ہونے کا وہ موقع ملتا ہے جو اس سے پہلے ان کے تجربے میں نہ آیا ہو ۔ اسے سکرین اور جسم کے درمیان 90% کے تناسب سے استعمال کیا جا سکتا ہے Hot 8 2+32 GB اور Hot 8 4+64 GB میں ٹرپل بیک کیمرہ سیٹ اپ موجود ہے جبکہ Hot 8 lite میں ڈویل کیمرو سیٹ اپ نصب ہے۔ Hot 8 کی تینوں کیٹگریز میں سیکیورٹی کے پیشِ نظز فنگر پرنٹ سینسر اور چہرہ شناسی سے انلاک ہونے کی خصوصیات موجود ہیں۔ فون کے استعمال کے حوالہ سے Hot 8 2 +32 GB اور Hot 8 4+64 GB کا آپریٹنگ سسٹم Andriod کے جدید ورین 9.0 جبکہ Hot 8 lite اینڈرائڈ 8. 0 کے تحت چلتا ہے۔ Infinix کے Hot 8 کے بارے میں بات کرتے ہوئے Infinix Mobility کے کنٹری ہیڈ مسٹر جُوئی ہو نے بتایا کہ infinix کی Hot سیریز کا مقصد بدلتی ہوئی موبائل ٹیکنالوجی کے زریعے نو جوان نسل کو لا محدود تفریح بہم پہنچانا ہے ۔ ہمارا مشاہدہ ہے کہ نوجوان نسل اپنی سرگرمیاں سوشل نیٹ ورک ، کھیلوں ، تصویروں اور ویڈیو وغیرہ کے زریعے اپنے دوستوں یاواقفکاروں سے شئیر کرتے ہیں لہذا ہم نے ان تمام خواہشوں اور ضرورتوں کی تکمیل Hot 8 سیریز میں ممکن کر دی ہے ۔ ہم نے نئی نسل کی نہ صرف تفریخی خواہشات کی تکمیل کی ہے بلکہ وہ کم قیمت کے ان موبائلز کے زریعے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بھی نکھا ر سکتے ہیں۔ہم Hot 8 کی لانچنگ پر یہ امید کرتے ہیں کہ نئی نسل اپنا جوش و جذبہ برقرار رکھے گی۔ ہم نے Hot 8 کے ان تینوں موبائلز کی مسابقتی قیمتں مقرر کی ہیں ہم جلد ہی پاکستان میں Hot 8 4+64GB اورHot 8 Lite کی لانچنگ کی تاریخوں کا اعلان کریں گے۔یہ فون خاص طور پر اُن لوگوں کے لیے بنایا گیا ہے جو بڑے ڈسپلے اور تا دیر چلنے والی بیٹری کے خواہشمند ہیں۔ اس تجربے کے لیے فون کے ریلیز ہوتے ہی اسکی خریداری یقینی بنائیں۔ Hot 8 کی مذید معلومات کے لیے http://bit.ly/2L9tu2q وزٹ کریں۔کچھ infinix کے بارے میں یہ فون نئی نسل کے رجحانات کو مدِنظر رکھتے ہوئے 2013 میں لانچ کیا گیا ۔ انفینکس موبیلیٹی Transsion Holding کی آن لائن سمارٹ فون برانڈ ہے جس کی جدّت کے پسِ پُشت یہ نظریہ کہـ ـ ـــ: یہی ہے مستقبل: ہے ۔ انفینکس کا مقصد اپنے گاہکوں کو بہترین پروڈکٹس کے ذریعے اس بات کا اعتماد دینا ہے کہ وہ کسی ہجوم میں بھی کھڑے ہوکر اپنی انفرادیت قائم رکھ سکتے ہیں ۔ انفینکس اپنے کنزیو مرز کو جدید ترین ٹیکنالوجی کی فراہمی کے لیے ہمیشہ سے پُر عزم ہے۔انفینکس کے پورٹ فولیو میں پانچ لائنز Zero, Note, Hot, S اور سمارٹ ہیںجو اپنے یوزرز کو وقتی تقاضوں سے بھر پور زندگی اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کرتی ہیں۔ انفینکس کا دائرہ کار افریقہ ، لاطینی امریکا ، وسط ایشیا اور جنوبی ایشا کے تیس ممالک تک پھیلا ہوا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.