لاہور:ورلڈ فارماسسٹ ڈے پر ایم اے او کالج میں تقریب

11

لاہور(نیوزنامہ)ورلڈ فارماسسٹ ڈے پر ایم اے او کالج میں تقریب کا انعقاد، تفصیلات کے مطابق 25ستمبر 2019کو ورلڈ فارماسسٹ ڈے پر گورنمنٹ ایم اے او کالج لاھور اور یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کے اشتراک سے گورنمنٹ ایم اے او کالج کے پوسٹ گریجویٹ سیمینار روم میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر مقررین نے ایف ایس سی (پری میڈیکل) کے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے انہیں بطور فارماسسٹ کیریئر کے انتخاب کے فوائد سے آگاہ کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ طلباء کو ایک فارماسسٹ کے فرائض سے بھی روشناس کرایا گیا ۔ ایف ایس سی پری میڈیکل کے طلباء کی کثیر تعداد نے اس تقریب میں شرکت کی اور اسے کیریئر کونسلنگ کے سلسلے میں اہم قدم قرار دیا ۔

اسے بھی پڑھیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.