کشمیریوں سے اظہاریکجہتی، ایم اے او کالج لاہور میں تقریب، ریلی نکالی گئی

24

لاہور(نیوزنامہ) ہائیر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ پنجاب کی ہدایت پر گورنمنٹ ایم اے او کالج لاہور میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا ۔ اس دن کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی جبر و استحصال کی شکار خواتین کے نام معنون کیا گیا تھا۔ اس موقع پر پوسٹ گریجویٹ بلاک میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس سے شعبہ ابلاغیات و سیاسیات کے صدر پروفیسر زاہد عزیز نے خطاب کیا،

سیمینار کے شرکا کو مظلوم کشمیری خواتین پرقابض بھارتی فوج کے مظالم سے آگاہ کیا گیا۔ کالج کی خواتین اساتذہ اور طالبات نے پوسٹ گریجویٹ بلاک سے مین گیٹ تک واک کی ۔ شرکاء نے کشمیر کی آزادی کے حق میں نعروں سےمزین بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ۔ واک کے اختتام پر کشمیروں کی جدوجہد آزادی کی کامیابی کے لیے دعا کی گئی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.