برطانوی شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان کی تاریخوں کا اعلان

27

اسلام آباد(نیوز نامہ)برطانوی شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی شاہی خاندان کے شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کے ہمراہ اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔
برطانوی شاہی محل کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن 14 سے 18 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔ شہزادہ ولیم، شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کے بڑے بیٹے ہیں اور انہیں پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے دورے کی دعوت دی گئی تھی۔


واضح رہے کہ برطانوی شاہی خاندان کے کسی فرد کا 13 سال بعد یہ پہلا دورہ ہے، شہزادہ چارلس اور ڈچز آف کارنوال 2006 میں پاکستان آچکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.