جگن کاظم نے پی ٹی وی سے کنارہ کشی کر لی

41

لاہور(شوبز ڈیسک)ٹیلی ویژن میزبان و اداکارہ جگن کاظم نے پاکستان ٹیلی ویژن کوخیر آباد کہہ دیا اور ساتھ ہی پی ٹی وی کو چھوڑنے کی وجہ بھی بتا دی۔
تفصیلات کے مطابق جگن کاظم گزشتہ 8 سال سے پی ٹی وی سے وابستہ تھیں جہاں وہ ”ہانیسٹلی اسپیکنگ ود جگن کاظم“ کے نام سے شو کر رہی تھیں، وہ کچھ عرصے سے سکرین سے غائب تھیں اور اداکارہ کی سکرین پر عدم موجودگی پر سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں جارہی تھیں تاہم اب جگن نے سامنے آکر نہ صرف تمام تر افواہوں کی تردید کی بلکہ چینل چھوڑنے کی بھی وجہ بتا دی۔


جگن کاظم نے ٹویٹر پر اپنی ایک ویڈیو کے ذریعے پی ٹی وی چھوڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ
میں سب لوگوں کو بتانا چاہتی ہوں کہ میں پی ٹی وی سے استعفی دے چکی ہوں اور اس وقت ایک نیوز چینل سے وابستہ ہو گئی ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ درحقیقت معمول کی زندگی اچھی ہوتی ہے اور اگر ہم زندگی میں ہر کام وقت کے ساتھ اور پابندی سے کریں تو اچھا ہوتا ہے لیکن جب آپ آٹھ سال سے ایک ہی جگہ پر ایک ہی کام اور ایک ہی پوزیشن پر کرتے ہیں تو پھر وہ کام بوریت برپا کر دیتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.