3 سال بعد”ارشد چائے والا“نے دوبارہ چائے بنانا شروع کر دی

45

اسلام آباد(شوبز ڈیسک)لگ بھگ 3 سال قبل اسلام آباد کے ایک چائے والے کی قسمت سوشل میڈیا پر وائرل تصویر نے بدل دی تھی۔ارشد خان المعروف چائے والا کی تصویر اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی فوٹوگرافر جویریہ علی نے اکتوبر 2016 میں شیئر کی تھی اور اس کی قسمت بدل گئی۔اس وقت ارشد خان کی عمر 18 سال تھی اور جو اصل میں کوہاٹ سے تعلق رکھتے تھے اور اسلام آباد کے اتوار بازار میں 3 ماہ سے چائے بنانے کا کام کررہے تھے۔
ارشد خان ماڈل بن گئے اور بھی اداکاری میں بھی قسمت آزمائی کی، پھر 2017 کے شروع میں یہ افواہیں پھیل گئیں کہ ارشد خان اپنے اداکاری کے کیریئر کو چھوڑ کر واپس چائے کے سٹال پر جارہے ہیں، جس کی وجہ ان کے خاندان کی جانب سے لگائی جانے والی پابندیاں ہیں، ان قیاس آرائیوں کا آغاز اس وقت ہوا جب ارشد خان کی گلوکارہ مسکان جے کے ساتھ ایک میوزک ویڈیو ریلیز ہوئی۔
رپورٹس تھیں کہ ارشد خان کے گھر والوں کو گلوکارہ کے ساتھ بنائی گئی ان کی یہ ویڈیو بالکل پسند نہیں آئی اور انہوں نے ارشد کے شوبز کیریئر کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔تاہم اپنے ایک انٹرویو میں ارشد خان نے بتایا کہ یہ خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔
ارشد خان کا کہنا تھا کہ وہ ایک بار پھر لوگوں کے لیے چائے بنانے کا کام کرنے لگے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ ماڈلنگ اور اداکاری کے کیرئیر کے باوجود چائے فروخت کرنے واپس آئے ہیں اور وہ اس کام کو کبھی نہیں چھوڑیں گے۔
درحقیقت وہ چائے کے کاروبار کو آگے بڑھانے کے لیے چائے کیفے کھولنا چاہتے ہیں جس کے لیے وہ فی الحال اچھی شراکت دار کو تلاش کررہے ہیں۔انہوں نے بتایا پہلے وہ جس ڈھابے میں کام کرتے تھے اور ابھی جہاں یہ کام کررہے ہیں، وہ ان کی ملکیت نہیں اور وہ اسی لیے اپنا چائے کیفے کھولنا چاہتے ہیں تاکہ اپنی تیار کردہ چائے فروخت کرسکیں۔
انہوں نے بتایا کہ وہ ایک زیرتکمیل فلم” 24 آورز“ میں پاک فوج کے آفس میں ایک ایجنٹ کا مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جو رواں سال دسمبر میں ریلیز ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.