لداخ میں چین اور بھارت کی فوجیں آمنے سامنے

11

لداخ(ویب ڈیسک)لداخ کے متنازعہ علاقے میں چین اور بھارت کی فوجیں آمنے سامنے آگئیں ۔بھارتی فوج کی پانگ گونگ ٹسو جھیل پر موجودگی پر چینی فوج کے ساتھ تصادم ہوگیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج گشت پر تھی کہ ان کی چینی فوجیوں کیساتھ جھڑپ ہو گئی ،چینی فوج کو پانگ گونگ ٹسو جھیل کے قریب بھارتی فوجیوں کی موجودگی پر اعتراض تھا۔ اس جھیل کا دو تہائی علاقے پر چین کی حکمرانی قائم ہے۔
بعد ازاں بھارتی فوج کے ایک آفیسر کے مطابق اس طرح کے واقعات عموما فلیگ میٹنگ میںحل کر لیے جاتے ہیں ، بھارت علاقے میں فوجی مشقیں کررہا ہے تاہم بیجنگ کو اس حوالے سے آگاہ نہیں کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.