نئے فیچرز کے ساتھ ایپل کا آئی فون 11 لانچ

26

واشنگٹن(ویب ڈیسک)الیکٹرانک کی معروف اور سمارٹ فونز کی بانی ایپل کمپنی نے اپنا تازہ ترین آئی فون 11 لانچ کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی فون 11 اپنے پچھلے ماڈل سے زیادہ مختلف نہیں ہے، لیکن اس میں کئی نئی چیزیں متعارف کرائی گئی ہیں۔ مثال کے طور پر اس میں تین کیمرے نصب کیے گئے ہیں تاکہ زیادہ جاندار تصویر اتاری جا سکے۔ تاہم یہ فیچر اب کچھ زیادہ نیا نہیں رہا کیونکہ سام سنگ اور چین کی کمپنی ہواوے ان دنوں تین کیمروں والے سمارٹ فون فروخت کر رہی ہیں۔تاہم ایک اہم چیز آئی فون 11 کی قیمت ہے جو پچھلے ماڈل آئی فون 10 سے کم رکھی گئی ہے۔
نیا سمارٹ فون 699 ڈالر میں پیش کیا جا رہا ہے۔ ایپل کو توقع ہے کہ دیگر سمارٹ فونز کے مقابلے میں کم قیمت زیادہ صارفین کو اپنی جانب متوجہ کر سکتی ہے اور وہ ماضی کی طرح دوسروں پر سبقت حاصل کر سکتا ہے۔نئے فون کے ساتھ ایپل ایک سال کے لیے اپنی نئی ویڈیو سروس ٹی وی پلس مفت فراہم کر رہا ہے جسے ایک سال ختم ہونے کے بعد محض 5 ڈالر ماہانہ پر جاری رکھا جا سکتا ہے۔
آئی فون 11 تین ماڈلز یعنی آئی فون 11، آئی فون 11 پرو اور آئی فون 11 پرو میکس میں پانچ خوبصورت رنگوں میں پیش کیا جا رہا ہے۔ یہ فون 64 ، 128 اور 256 جی بی کی سٹوریج کے دستیاب ہیں۔آئی فون 11 کی ایڈوانس بکنگ 13 ستمبر سے شروع ہو رہی ہے جب کہ وہ 20 ستمبر سے صارفین کو ملنا شروع ہو جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.