سری لنکا نے دورہ پاکستان کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا

11

کولمبو(سپورٹس ڈیسک)سری لنکا نے دورہ پاکستان کیلئے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ 10 سینئر کھلاڑیوں کو دورہ پاکستان کے لیے قائل نہیں کرسکا جس کے بعد اب دستیاب کھلاڑیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
سری لنکن بورڈ نے دورہ پاکستان کیلئے لہیرو تھریمانے کو ایک روزہ جب کہ ڈاسن شناکا کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت سونپی ہے۔
سری لنکا کے اسکواڈ میں لہیرو تھریمانے، دنوشکا گوناتھیلاکا، سدیرا سمارا وکراما، اویشکا فرنینڈو، اوشاڈا فرنینڈو اور شیہان جے سوریا شامل ہیں جب کہ مینوڈ بھنوکا، اینجیلو پریرا، ونیندوہسارنگا، لکشن سنداکان، نوآن پرادیپ، ایسورواڈانا، کاسن رجیتھا اور لہیرو کمارا بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.