کربلا میں عاشورہ کے جلوس کے دوران بھگدڑ، 31 افراد جاں بحق

11

بغداد(ویب ڈیسک) عراق کے شہر کربلا میں عاشورہ کے جلوس کے دوران بھگدڑ مچنے سے کم از کم 31 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق جلوس کے لیے بنائے گئے راستے کا ایک حصہ گرنے سے بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں کئی افراد پاؤں تلے کچلے گئے۔
تاحال واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
واضح رہے کہ نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسینؓ کے یوم شہادت کے روز دنیا بھر سے لاکھوں افراد کربلا میں جمع ہوتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.