جہاز میں بیوی کو نیند آگئی،شوہر 6 گھنٹے کھڑا رہا

21

لاہور(ویب ڈیسک)دوران پرواز طیارے میں بیوی کو نیند آگئی اور شوہر نے بیوی کو لیٹنے کے لیے اپنی جگہ دے دی اور خود کھڑا ہوگیا۔
پھرمستقل 6 گھٹنے کھڑے ہو کر یہ شوہر اپنی اہلیہ کے اٹھنے کا انتظار کرتا رہا اور جب تک جہاز اپنی منزل مقصود تک نہیں پہنچ گیا اس نے اپنی بیوی کو نیند سے جگانا مناسب نہیں سمجھا اور کھڑا ہی رہا۔

اسے بھی پڑھیں


سوشل میڈیا پر کورٹنی لی جانسن نامی ایک ٹوئٹر صارف نے ان کی تصویر اپلوڈ کی اور ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ’یہ آدمی 6 گھنٹے تک کھڑا رہا، کیو نکہ اس کی بیوی سو رہی ہے ، یہی محبت ہے۔‘

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.