پاکستانی فلم نے ’وینس فلم فیسٹول‘ میں ایوارڈ جیت لیا

10

لاہور(شوبز ڈیسک)پاکستانی شارٹ فلم ’ڈارلنگ‘ وینس فلم فیسٹیول میں ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق صائم صادق کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ڈارلنگ‘ نے وینس انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ’بیسٹ شارٹ فلم‘ کا ایوارڈ اپنے نام کیا ۔
وینس فلم فیسٹیول کو دنیا کا سب سے پرانا فلمی فیسٹول قرار دیا جاتا ہے اور ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ جب کسی بھی پاکستانی فلم کی اسکریننگ وینس فلم فیسٹیول میں ہوئی اور وہ ایوارڈ بھی جیتنے میں کامیاب رہی ہو۔
ڈارلنگ پہلی پاکستانی فلم ہے جو 3 بڑے فلمی فیسٹیول یعنی کانز ، برلن اور وینس میں پیش کی گئی ۔اس فلم کو ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بھی پیش کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.