چالاک کار ڈرائیور پولیس کو ماموں بنا گیا

13

لندن(ویب ڈیسک)ڈرائیور نے گاڑی تیز رفتار سے چلانے کی ایسی وجہ بتائی کہ پولیس نے اسے فوراً چھوڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی کاؤنٹی کیمبرج شائر کے گاؤں یاکسلے کے قریب موٹر وے پر سلور رنگ کی مرسڈیز 177 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جارہی تھی جس پر پولیس نے گاڑی کا پیچھا کیا اور اسے روک لیا۔
پولیس کی جانب سے تیزرفتاری کی وجہ معلوم کرنے پر کار ڈرائیور نے حیران کن جواب دیا جس پر پولیس نے بھی اسے بغیر کسی جرمانے کے جانے دے دیا۔


کار ڈرائیور نے پولیس کو تیز رفتاری کی وجہ ’رفع حاجت‘ کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسے باتھ روم کی تلاش ہے۔
مقامی پولیس نے بھی اس واقعے کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا ہے جس پر طنز و مزاح کا سلسلہ جاری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.