وزیراعظم کے وفاقی مشیر برائے یوتھ سےآئی ایس ایف کے عہدیداران کی ملاقات

18

رینالہ خورد(راؤ عتیق گوہر)وزیراعظم عمران خان کے وفاقی مشیر برائے یوتھ آفیسر عثمان ڈار سے انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن کے تحصیل صدر رائو عبدالرحمٰن بدر کی قیادت میں انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن کے عہدیداران کی ملاقات۔ ملاقات میں رائو عبدالرحمٰن بدر نے عثمان ڈار سے پارٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور انہیں پارٹی کارکنوں کو درپیش مسائل سے تفصیلی آگاہ کیا وفاقی مشیر عثمان ڈار نے وفد کے شرکاء کو یقین دلایاکہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق نوجوانوں کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیاجارہاہے انکاکہنا تھاکہ چوروں ڈاکوئوں کی سابقہ حکومتوں کے اکابرین نے ملکی وسائل کو بری طرح لوٹااور قوم کو متاثرین بناکر رکھ دیاہے پی ٹی آئی کی حکومت70سال سے بگڑی معیشت کو درست سمت پر لانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے حکومت کے اس مشن میں نوجوان بڑھ چڑھ کرحصہ لیں اور وزیراعظم عمران خان کی حقیقی سچی خدمت پر جاری جستجو کو عوام کے سامنے پیش کریں اور اپوزیشن کے منفی پروپیگنڈے بارے بھی عوامی آگاہی مہم کو جاری رکھیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.