نیند کا دل کے دورے کے ساتھ کیا تعلق ؟

لندن(ویب ڈیسک)نیند کا دل کے دورے کے ساتھ کیا تعلق ہے؟نئی تحقیق سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق امریکا اور برطانیہ میں لاکھوں افراد پر کی گئی ایک مفصل تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ دل کے دورے کا خطرہ صرف ان ہی لوگوں کو زیادہ نہیں ہوتا جو روزانہ بہت کم نیند لے پاتے ہیں، بلکہ یہ خطرہ ایسے افراد کےلیے بھی شدید ہوتا ہے جو لمبی تان کر سونے کے عادی ہوتے ہیں اور اوسط سے کہیں زیادہ دیر تک سوتے ہی رہتے ہیں۔
طبّی ماہرین کے مطابق ایک صحت مند انسان کےلیے روزانہ 7 سے 9 گھنٹے کی نیند کافی ہوتی ہے۔ کچھ لوگ ایسے ضرور ہیں جو صرف چند گھنٹے کی نیند لے کر ہشاش بشاش ہوجاتے ہیں مگر ایسی مستثنیات کی تعداد بہت ہی کم ہے۔ انہیں چھوڑ کر، دیگر عام صحت مند لوگوں کو اوسطاً 7 سے 9 گھنٹے روزانہ کی نیند ہی درکار ہوتی ہے۔
یہ وسیع تحقیق 4 لاکھ 61 ہزار 347 افراد پر کی گئی جن کی عمریں 40 سال سے 69 سال کے درمیان تھیں۔ اس تحقیق میں ان تمام افراد کی صحت اور نیند کے دورانیے سے متعلق اعداد و شمار سے استفادہ کیا گیا۔
تجزیئے سے معلوم ہوا کہ روزانہ 6 گھنٹے سے کم سونے والوں میں روزانہ 6 سے 9 گھنٹے سونے والوں کے مقابلے میں دل کے دورے کا خطرہ 20 فیصد تک زیادہ تھا۔ دوسری جانب وہ لوگ تھے جو روزانہ 9 گھنٹے سے زیادہ سونے والے تھے، جن میں دل کے دورے کا خطرہ اور بھی زیادہ، یعنی 34 فیصد تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.