73 سالہ خاتون کے ہاں جڑواں بچیوں پیدائش

22

آندھرا پردیش (ویب ڈیسک)بھارت کی مغربی ریاست آندھرا پردیش میں 73 سالہ خاتون کے ہاں جڑواں بچیوںپیدائش۔
تفصیلات کے مطابق73 سالہ خاتون منگیاما یارامتی کے ہاں جڑواں لڑکیوں کی پیدائش ایک مقامی ہسپتال میں آئی وی ایف طریقہ علاج سے ہوئی ہے۔
منگیاما یارامتی کے شوہر کی عمر 82 برس ہے۔ منگیاما نے بتایا کہ ان کی اور ان کے شوہر کی ہمیشہ سے خواہش تھی کہ ان کہ یاں بچے ہوں مگر اب تک وہ اولاد سے محروم تھے۔
اس بے اولاد جوڑے کے ہاں بچوں کی پیدائش اس لیے بھی ضروری تھی کیونکہ ان کے مطابق بے اولاد ہونے کی وجہ سے وہ گاؤں میں خود کو کمتر سمجھتے تھے۔
میاں بیوی کا کہنا تھا کہ ‘ہم نے اس سے قبل بہت کوشش کی اور کافی ڈاکٹروں سے رجوع کیا۔ یہی وجہ ہے کہ یہ ہماری زندگی کا سب سے خوشگوار لمحہ ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.