داعش کا دھماکوں کیلئے گائے کا استعمال

17

لندن(ویب ڈیسک)بین الاقوامی شدت پسند تنظیم داعش نے دھماکوں کے لیے گائے کو استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔
برطانیہ کے آن لائن جریدے دی انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق عراق میں اپنے گڑھ دیالہ کے ہاتھ سے نکل جانے کے بعد داعش نے دوبارہ سے شدت پشند سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔
گزشتہ ہفتے دو عراقی فوجیوں کو سنیپرز سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا اور اب شدت پسند تنظیم نے اپنی کارروائیوں کے لیے جانوروں کا سہارا لینا بھی شروع کر دیا ہے۔
داعش کی جانب سے گائے کو دھماکا خیز مواد نصب کر کے سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کا یہ پہلا کیس سامنے آیا ہے۔
داعش نے گائے کو دھماکا خیز مواد نصب کر کے دیالہ میں ایک سیکیورٹی چیک پوسٹ کی جانب روانہ کیا جس پر سیکیورٹی اہلکار نے فائرنگ کی تو وہ دھماکے سے اڑ گیا جس کے نتیجے میں ایک راہگیر جاں بحق ہوا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.