سی ٹی ڈی کا آپریشن،6 دہشتگرد ہلاک،ایک اہلکار شہید

19

کوئٹہ(نیوز نامہ)کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کاآپریشن ، خاتون خودکش حملہ آور سمیت 6 دہشتگرد ہلاک جب کہ کارروائی میں ایک اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکا خیز مواد اڑادیا، مارے جانے والوں میں خاتون خود کش حملہ آور بھی شامل ہے۔ دہشتگردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔
سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کا آپریشن 5 گھنٹے تک جاری رہا، آپریشن کے دوران سی ٹی ڈی کا ایک اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے۔کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر واقع ایک کمپاؤنڈ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر رات گئے کارروائی شروع کی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.