استعمال شدہ کاروں کی قیمت میں اضافہ

17

لاہور(نیوز نامہ)استعمال شدہ کاروں کی قیمت میں اضافہ ہوگیا،اضافہ درآمدی ڈیوٹیز بڑھنے کی وجہ سے ہوا۔
تفصیلات کے مطابق استعمال شدہ کاروں پر درآمدی ڈیوٹیز بڑھنےسے کاروں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیاہے جس کے بعد گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں کمی سے کار ڈیلرز پریشانی کا شکار ہیں۔
گاڑی کی قیمت میں 2 سے 3 لاکھ روپے اضافہ ہوا ہے۔
استعمال شدہ درآمدی کاروں کے شورومز پر کبھی خریداروں کا رش رہتا تھا لیکن اب ویرانی کے ڈیرے ہیں جب کہ شو رومز مالکان کا کہنا ہے کہ وہ صبح سے شام تک فارغ بیٹھ کر گھر چلے جاتے ہیں، حالات بہت خراب ہو گئے ہیں، دن بہ دن قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے کام نہ ہونے کے برابر ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.